ٹرمپ کا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا پروگرام متعارف — 10 لاکھ ڈالر میں امریکی رہائش کا موقع


 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی ’گولڈ کارڈ‘ ویزا پروگرام کی نقاب کشائی کر دی، جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو بھاری سرمایہ کاری کے بدلے امریکا میں رہائش اور شہریت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پروگرام کے لیے انفرادی سرمایہ کاروں کو 10 لاکھ امریکی ڈالر اور کاروباری اداروں کو 20 لاکھ امریکی ڈالر جمع کرانے ہوں گے۔ امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک کے مطابق اس اقدام کا مقصد امریکیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام امریکا کے لیے کامیابی کی نئی راہیں کھولے گا، قومی قرضوں کی ادائیگی میں مددگار ثابت ہوگا اور ٹیکس کا بوجھ کم کرے گا۔

دوسری جانب، امیگریشن کو محدود کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے ایچ ون بی ویزا کی فیس میں بھی نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے سالانہ ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں کیونکہ وہ بڑی تعداد میں بھارت اور چین سے ماہرین بھرتی کرتی ہیں۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

اردو انسائیٹ صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتا ہے۔ ویب سائٹ استعمال کرنے سے آپ کوکیز کے استعمال سے اتفاق کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پرائیویسی پالیسی ملاحظہ کریں۔ Check Now
Accept !