ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34 فیصد کمی، آٹا سستا اور گھی مہنگا



 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح گھٹ کر 4.17 فیصد پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ مہنگی، 14 اشیاء سستی اور 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مہنگی ہونے والی اشیاء میں ڈیزل 1.06 فیصد، انڈے 0.91 فیصد اور بیف 0.42 فیصد شامل ہیں، جبکہ چاول، مٹن، گھی، دال مونگ، سگریٹ، لکڑی اور انرجی سیور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

دوسری جانب، 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جن میں ٹماٹر 23.11 فیصد، مرغی 12.74 فیصد، آٹا 2.60 فیصد، کیلے 5.07 فیصد، پیاز 1.17 فیصد، دال مسور 0.64 فیصد، دال چنا 0.47 فیصد اور لہسن 0.46 فیصد سستا ہوا۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !