غیر قانونی افغان باشندے اور بھارتی فوجی افسران پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر



 اسلام آباد (اردو انسائیٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں غیر قانونی افغان باشندے اور بھارتی فوجی افسران ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان متعدد بار بھارتی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید ثبوت عالمی برادری کے سامنے رکھ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے بعد پیچھے چھوڑے گئے امریکی ہتھیار اب دہشتگردوں کے ہاتھوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ 40 سالوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور انسانی بنیادوں پر ان کے انخلاء کی ڈیڈلائن میں کئی بار توسیع دی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ ریاست پاکستان کسی بھی غیر ریاستی گروہ یا مسلح جتھے کو برداشت نہیں کرتی، اور ریاست کے سوا کسی کو جہاد کے اعلان کا اختیار حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات وہاں کی حکومت کی انتہا پسند پالیسیوں کا شاخسانہ ہیں، جبکہ بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی اور بیرونی مسائل کو اندرونی شکل دینے کی کوشش کرتا ہے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !