غزہ جنگ: 300 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کا ڈیوٹی سے انکار


 اسرائیلی میڈیا کے مطابق 300 سے زائد فوجیوں نے وزیرِاعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں اور غزہ پر جاری فوجی کارروائی کے خلاف ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان فوجیوں نے کہا کہ وہ نیتن یاہو کی "غیر قانونی جنگ" کا حصہ نہیں بنیں گے اور اسے قومی فریضہ سمجھتے ہیں کہ ایسے اقدامات کے خلاف آواز بلند کریں۔ فوجیوں نے اسرائیلی قیادت سے جواب دہی کا بھی مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں غزہ شہر پر قبضے کے لیے 10 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کیا ہے تاکہ فوجی آپریشن کو مزید وسعت دی جا سکے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

اردو انسائیٹ صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتا ہے۔ ویب سائٹ استعمال کرنے سے آپ کوکیز کے استعمال سے اتفاق کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پرائیویسی پالیسی ملاحظہ کریں۔ Check Now
Accept !