پاکستان آرمی کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، 750 کلومیٹر رینج
اسلام آباد: پاکستان آرمی نے ملکی سطح پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فتح 4 میزائل کی رینج 750 کلومیٹر ہے اور یہ جدید ایویونکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے۔ یہ میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے اور کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینیئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور تجربے میں شریک دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فتح 4 میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے اور یہ پاکستان آرمی کے میزائل نظام کی رینج اور صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا۔
.jpg)
.jpg)