غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 30 فلسطینی شہید، بھوک اور قحط سے ہلاکتیں بڑھ گئیں
غزہ: غزہ پر اسرائیلی حملے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی جاری رہے، جس میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر 15 افراد بھی شامل ہیں۔
علاقے میں بھوک اور قحط کی شدت بھی بڑھ رہی ہے، اور اب تک کم از کم 453 فلسطینی غذائی قلت اور بھوک کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 150 بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملے اکتوبر 2023ء سے جاری ہیں اور اس دوران کل 66,055 فلسطینی شہید اور 1,68,346 زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب، اسرائیل کی فوج نے مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ آج وہاں جاسوسی کے الزام میں دو بچوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
.jpg)