پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب: مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ، سیکڑوں دیہات زیرِ آب

 


پنجاب کے دریاؤں میں تباہ کن سیلاب، درجنوں علاقے زیرِ آب
لاہور (اسٹاف رپورٹر) پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتِ حال سنگین ہو گئی ہے، راوی، چناب اور ستلج میں اونچے درجے کا ریلا گزرنے کے باعث کئی اضلاع میں بستیاں ڈوب گئیں، کھڑی فصلیں تباہ اور درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے۔
بند ٹوٹ گئے، سینکڑوں بستیاں متاثر
سیلابی ریلے کے باعث مختلف مقامات پر بند ٹوٹ گئے جس سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ وزیر آباد، قصور، نارووال، حافظ آباد، کمالیہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، سرگودھا، وہاڑی اور پاکپتن سمیت درجنوں دیہات پانی میں گھر گئے اور زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر تباہی
پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے اچانک پانی چھوڑنے پر بروقت اطلاع نہیں دی گئی جس کے باعث پنجاب بھر میں شدید تباہی ہوئی۔ چنیوٹ پل پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 24 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر ریلا دو لاکھ انیس ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
ریسکیو آپریشن جاری، فوج اور رینجرز بھی متحرک
پاک فوج، پنجاب رینجرز اور ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اب تک صوبے کے 30 اضلاع سے 45 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 669 کشتیاں اور 2800 سے زائد ریسکیورز آپریشن میں شریک ہیں۔
ہزاروں افراد بے گھر، خیمہ بستیاں قائم
سیلاب سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ خوراک و ادویات کی قلت ہے، البتہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ اور شیلٹر قائم کر دیے گئے ہیں جہاں علاج، خوراک اور ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
زیادہ متاثرہ اضلاع
سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن شامل ہیں۔
ستُلج اور چناب میں طغیانی، مزید خطرات

دریائے چناب میں دس لاکھ کیوسک کا ریلا قریبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس سے سینکڑوں مویشی اور زرعی مشینری بھی بہہ گئی۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بہاولنگر، میلسی اور عارف والا کے علاقے شدید متاثر ہیں۔
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا دورہ
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارووال اور سیالکوٹ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فضائی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بروقت اقدامات نہ ہوتے تو تباہی مزید بڑھ سکتی تھی، تاہم انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

اردو انسائیٹ صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتا ہے۔ ویب سائٹ استعمال کرنے سے آپ کوکیز کے استعمال سے اتفاق کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پرائیویسی پالیسی ملاحظہ کریں۔ Check Now
Accept !