![]() |
| ایران نے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی آمادگی ظاہر کردی |
تہران: ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو کہا کہ اگر مغربی ممالک نیک نیتی کا مظاہرہ کریں تو ایران منصفانہ اور متوازن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
عباس عراقچی نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ کو ایک خط میں لکھا کہ ایران سنجیدہ اور مثبت رویہ رکھنے والے فریقین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم ایسے اقدامات سے گریز ضروری ہے جو مذاکرات کی کامیابی کو متاثر کرسکیں۔
ایران کا یہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے تہران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ تینوں یورپی ممالک نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر الزام عائد کیا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی اور وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا۔
دوسری جانب ایران نے یورپی ممالک کے اس اقدام کو غیر معقول اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
.jpg)
