وائرل رپورٹر مہرالنسا کا یوٹیوب چینل بند، "بی بی سی" نام استعمال کرنے پر کارروائی



لاہور کی معروف وائرل رپورٹر مہرالنسا، جنہیں ’’بی بی سی اردو نیوز پنجاب ٹی وی‘‘ کے نام سے شہرت ملی، مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا نام استعمال کرنے پر ان کے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا پیجز بند کر دیے گئے ہیں۔ مہرالنسا کا کہنا ہے کہ ان کا چینل ناظرین کے لیے ’’بھائی بھائی چینل‘‘ تھا جو بعد میں ’’بھائی بھائی نیوز‘‘ بن گیا، تاہم ’’بی بی سی اردو‘‘ کا نام استعمال کرنے پر پلیٹ فارمز نے ایکشن لے لیا۔ رپورٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد نئے نام کے ساتھ اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گی۔
Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !