ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

 

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

Heavy snowfall in the upper regions of the country, connecting roads closed, tourists stranded, 2 people killed in various accidents



ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، کئی مقامات پر  رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے، زیارت جانے والے سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں کوئٹہ زیارت شاہراہ پر پھنس گئیں، چمن کے  گردونواح میں 100 سے زائد سیاح گاڑیوں میں موجود ہیں۔

این 50 شاہراہ کان مہترزئی، خانوزئی، مسلم باغ سمیت کئی مقامات پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے، شاہراہ پر برف اور پھسلن سے بین الصوبائی شاہراہ پر مسافر اور  مال بردارگاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ این 50 پر 9 مختلف حادثات میں 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کوژک ٹاپ کے مقام پر شدید سائیبرین ہوائیں چلنے سے این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر درجہ حرارت منفی 12 تک گر گیا۔

شیلاباغ کے قریب پھسلن سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔

دوسری جانب مانسہرہ، بالائی گلیات، شانگلہ،لوئر دیر، مہمند،کالام، اورکزئی، چترال، خیبر سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برف باری ہوئی۔

ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں،  35 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سیاحتی مقام ناران میں 6 انچ اور شوگران میں ڈیڑھ انچ برف پڑ چکی ہے، سیاح برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے شوگران پہنچ گئے۔

ادھر گلگت بلتستان کے ضلع استور کے بالائی علاقوں میں دو سے تین فٹ تک برف باری ہوچکی ہے، تمام بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

اردو انسائیٹ صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتا ہے۔ ویب سائٹ استعمال کرنے سے آپ کوکیز کے استعمال سے اتفاق کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پرائیویسی پالیسی ملاحظہ کریں۔ Check Now
Accept !