لاہور میں انوکھا مقدمہ: جج کے چیمبر سے ’دو سیب اور ہینڈ واش‘ کی مبینہ چوری پر ایف آئی آر درج

 لاہور میں انوکھا مقدمہ: جج کے چیمبر سے ’دو سیب اور ہینڈ واش‘ کی مبینہ چوری پر ایف آئی آر درج

Unique case in Lahore: FIR registered for alleged theft of ‘two apples and hand wash’ from judge’s chamber


پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیشنز عدالت کے ایک جج کے چیمبر سے مبینہ طور پر دو سیب اور ایک ہینڈ واش کی چوری پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں ایڈیشنل سیشنز جج نور محمد بسمل کے ریڈر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ڈیوٹی آفیسر عمران خان کے مطابق انھیں یہ درخواست آپریشنز ونگ کی جانب سے موصول ہوئی تھی، جس پر نہ صرف مقدمہ درج کیا گیا بلکہ مکمل ریکارڈ مزید کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق چوری کی یہ واردات پانچ دسمبر کو پیش آئی، جس میں مجموعی طور پر ایک ہزار روپے مالیت کے دو سیب اور ایک ہینڈ واش چوری کیے گئے۔ ریڈر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت انھیں خود جج صاحب نے دی تھی۔

لاہور پولیس نے یہ مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 380 کے تحت درج کیا ہے، جو احاطۂ خانہ میں چوری کے جرم سے متعلق ہے۔ اس دفعہ کے تحت چوری ثابت ہونے پر ملزم کو سات سال قید، جرمانہ، یا دونوں کی سزا ہو سکتی ہے۔


Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !