محمد نواز شریف یونیورسٹی ملتان میں 9 دسمبر کو صفائی مہم کا اعلان

ملتان (پ ر) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان میں ایگریکلچر والنٹیئر سوسائٹی اور سوسائٹی آف سوشل سائنٹسٹ کے اشتراک سے ایک شاندار صفائی مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم آئندہ منگل، 9 دسمبر 2025ء کو یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگی جس میں طلبہ اور مختلف سوسائٹیز کے رضاکار بھرپور حصہ لیں گے۔ مہم کا مقصد کیمپس میں صفائی اور ماحول دوستی کو فروغ دینا ہے تاکہ یونیورسٹی کو ایک صحت مند اور خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اس مہم کی قیادت ایگریکلچر والنٹیئر سوسائٹی کے صدر الفت عباس اور سوسائٹی آف سوشل سائنٹسٹ کے صدر عبدالاحد کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ "کلین اینڈ گرین کیمپس" کے وژن کو عملی شکل دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس مہم کا مقصد طلبہ میں ماحول سے محبت اور صفائی کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔
منتظمین کے مطابق مذکورہ تاریخ کو یہ ایکٹیوٹی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر طلبہ، اساتذہ اور دیگر سٹاف ممبران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیں اور اپنے کیمپس کو صاف، سرسبز اور ماحول دوست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
.jpg)