ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن کی 15ویں سالگرہ منائی گئی

 ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن کی 15ویں سالگرہ منائی گئی

Help for Humane Organization celebrates 15th anniversary

ملتان (پ۔ر) ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن کی پندرہویں سالگرہ آج ادارے کے ہیڈ آفس میں سادگی اور وقار کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب میں عبدالاحد، ایڈووکیٹ منیب احمد، ندیم سرور، محمد شہزاد لطیف اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے نائب صدر کاشف بلوچ نے کہا کہ ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن گزشتہ پندرہ برسوں سے اپنی مدد آپ کے تحت خدمتِ انسانیت کے جذبے سے مختلف فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے شمع روشن پراجیکٹ کے تحت تعلیمی معاونت فراہم کر رہا ہے جبکہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے لیو اِن گرین مہم کے ذریعے شجرکاری اور آگاہی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ انسانی حقوق کے فروغ، فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد، قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیوں اور غریب و مستحق افراد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

کاشف بلوچ نے بتایا کہ ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن نے یتیم بچوں کے لیے "ڈیجیٹل اُمید" کے نام سے ایک اہم منصوبہ شروع کیا ہے، جس کے تحت بچوں کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم، گرافک ڈیزائننگ، فری لانسنگ اور دیگر ڈیجیٹل اسکلز سکھائی جا رہی ہیں تاکہ وہ مستقبل میں خود کفیل بن سکیں۔

اس موقع پر عبدالاحد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
"ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن واقعی خاموشی سے انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور یہ ادارہ نوجوان نسل کو مثبت سمت میں لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔"

کاشف بلوچ نے مزید کہا کہ یہ ایک خوش آئند اتفاق ہے کہ ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن کی سالگرہ اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ ایک ہی دن منائی جاتی ہے، جو ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کرتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !