کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ریکارڈ رقم میں خرید لیا

کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ریکارڈ رقم میں خرید لیا

Cameron Green, the most expensive foreign player in IPL history, was bought by Kolkata Knight Riders for a record amount.
آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انھیں 28 لاکھ ڈالرز، یعنی تقریباً 25 کروڑ بھارتی روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

اس سے قبل 2024 میں بھی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز کے ساتھ سخت مقابلے کے بعد 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

مجموعی طور پر کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے تیسرے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ 2025 کی نیلامی میں بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ روپے میں جبکہ شریاس ایئر کو پنجاب کنگز نے 26 کروڑ 75 لاکھ روپے میں سائن کیا تھا۔

26 سالہ کیمرون گرین اس سے قبل آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ اب تک آئی پی ایل کے 29 میچز میں 150 سے زائد اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 707 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔

طویل قامت آسٹریلوی آل راؤنڈر اپنے کیریئر میں کمر کی انجری کے باعث مشکلات کا شکار رہے، جس کی وجہ سے وہ 2025 کا آئی پی ایل نہیں کھیل سکے۔ تاہم جون میں وہ بطور اسپیشلسٹ بلے باز میدان میں واپس آئے اور اس وقت انگلینڈ کے خلاف جاری ایشز سیریز میں آسٹریلیا کی جانب سے آل راؤنڈر کے طور پر کھیل رہے ہیں۔
Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !