ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نے سوسائٹی آف سوشل سائنٹسٹس کی کابینہ برائے 2025–2026 کا اعلان کر دیا،عبدالاحد نئےصدر ہونگے

 ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نے سوسائٹی آف سوشل سائنٹسٹس کی کابینہ برائے 2025–2026 کا اعلان کر دیا،عبدالاحد  نئےصدر ہونگے 

MNS Agricultural University announces the cabinet of the Society of Social Scientists for 2025-2026, Abdul Ahad will be the new president

ملتان (پریس ریلیز) — فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز نے تعلیمی سال 2026–2025 کے لیے سوسائٹی آف سوشل سائنٹسٹس کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ڈاکٹر سمیع اللہ کو فیکلٹی انچارج اور مس بینش کو کو-انچارج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ منتخب طلباء نمائندگان میں عبدالاحد صدر، سید اسامہ علی کاظمی سینئر نائب صدر، حجاب فاطمہ نائب صدر، اقرا خورشید جنرل سیکرٹری، ماورا منور پریس سیکرٹری، محمد ذیشان فنانس سیکرٹری، محمد رضا ندیم ہیڈ ایونٹ آرگنائزر اور ہاشم اقبال ہیڈ میڈیا شامل ہیں۔

ڈین نے اس موقع پر نئی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی آف سوشل سائنٹسٹس طلباء کی علمی و تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا اہم پلیٹ فارم ہے اور توقع ہے کہ نئی ٹیم اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھائے گی۔ نو منتخب صدر عبدالاحد نے اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر سوسائٹی کو ایک فعال اور متحرک فورم بنانے کے لیے پوری محنت سے کام کریں گے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !