شیخ حسینہ کی سزائے موت پر عوامی لیگ کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی جانب سے مظاہرین کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے مقدمے میں سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر اُن کی جماعت عوامی لیگ نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
عوامی لیگ کے رہنماؤں کے مطابق یہ فیصلہ سیاسی انتقام اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ملک میں آزادی اور جمہوریت کی حامی تمام قوتیں اس فیصلے کے خلاف تحریک میں شامل ہوں گی۔
عوامی لیگ نے اس فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شیخ حسینہ کے ساتھ کھڑی ہے اور اس سزا کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔
حسینہ واجد مرتبہ سزائے موت کی مستحق ہیں: چیف پراسیکیوٹر بنگادیش
.jpg)