سترہ سال میں ترقی نہیں، بدامنی اور بدعنوانی بڑھی: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا سندھ حکومت پر تنقید
عمرکوٹ: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سترہ سالوں میں سندھ میں کوئی قابلِ ذکر ترقی نہیں ہوئی، بلکہ بدامنی اور بدعنوانی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے یہ گفتگو عمرکوٹ کے معروف شیو مندر میں دیوالی کی تقریبات میں شرکت کے بعد میڈیا سے کی۔ اس موقع پر قوم پرست رہنما جی۔ایم بھگت اور پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی لال مالہی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں کے مقابلے میں عمرکوٹ کو ترقی کے لحاظ سے بالکل نظرانداز کردیا گیا ہے۔
.jpg)