ٹرمپ: روسی آئل کمپنیوں پر نئی پابندیاں — امید ہے پیوٹن رویہ بدلیں گے

 ٹرمپ: روسی آئل کمپنیوں پر نئی پابندیاں — امید ہے پیوٹن رویہ بدلیں گے

Trump: New sanctions on Russian oil companies — hope Putin will change his mind

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "یہ روس پر پابندیاں لگانے کا درست وقت ہے، اور امید ہے کہ یہ اقدامات صدر پیوٹن کو زیادہ معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گے۔"

ٹرمپ نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پیوٹن سے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی ہے کیونکہ "پیوٹن سے بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچتی۔" انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ میں ہر ہفتے ہزاروں افراد جانیں گنوا رہے ہیں، جو تشویشناک صورتحال ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے چینی صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے، کیونکہ ان کے بقول، "صدر شی کے پیوٹن پر خاصا اثر و رسوخ ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ یوکرین روس کے خلاف یورپی میزائل استعمال کر رہا ہے، نہ کہ امریکی۔ ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ روسی تیل پر پابندیاں طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ "روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بائیڈن دور میں شروع ہوئی تھی، اور میں اسے روکنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھانا ہے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ فی الحال روس یوکرین امن مذاکرات کی میز پر موجود نہیں ہے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !