پاکستان چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے، رضوان سعید شیخ
واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ماضی کی طرح ایک بار پھر چین اور امریکا کے درمیان مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
فیوچر سیکیورٹی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک پاکستان ہے۔ ان کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، لیکن اپنی عوام کی سلامتی کو کسی بھی صورت دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا۔
رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کو ایک بین الاقوامی بارڈر کے طور پر تسلیم کیا جانا تاریخی حقیقت ہے، جسے تسلیم کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔
.jpg)