حافظ سعد حسین رضوی کا صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے پر سخت ردعمل
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے اپنے واٹس ایپ چینل پر جاری ایک بیان میں کہا کہ
"غاصب صیہونیوں کا انسانی امداد کے لیے آنے والے صمود فلوٹیلا پر حملہ وحشیانہ جارحیت اور انسانی دشمنی کا محکم ثبوت ہے۔ ایسے وقت میں پاکستان کے حُکام دو ریاستی حل کے نام پر اِس قابض و سفاک گروہ کو ریاستی جواز دے رہے ہیں، جو کھلے عام فلسطینی سرزمین کی تقسیم کے منصوبے کے سوا کچھ نہیں!!"
ان کے اس بیان کو فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور مذمت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔