لندن سے چوری شدہ رینج روور کراچی میں ٹریس، پولیس نے انٹرپول سے مکمل ٹریکر لاگ طلب کر لیا

Admin

 لندن سے چوری شدہ رینج روور کراچی میں ٹریس، پولیس نے انٹرپول سے مکمل ٹریکر لاگ طلب کر لیا

Range Rover stolen from London traced in Karachi, police request complete tracker log from Interpol

لندن سے چوری شدہ ایک بیش قیمت رینج روور کی موجودگی کراچی میں ٹریس ہونے کے بعد پاکستانی پولیس نے انٹرپول سے اس گاڑی کی موومنٹ کا مکمل ٹریکنگ لاگ طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو نارتھ یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔ بعد ازاں انٹرپول کے ذریعے فراہم کی گئی معلومات میں یہ انکشاف ہوا کہ گاڑی کراچی کے مختلف علاقوں، بشمول کورنگی، صدر اور اعظم بستی میں ٹریس کی گئی ہے۔

کراچی پولیس کے ایک افسر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک مقام پر ٹریکر کی لوکیشن سے گاڑی کی تلاش ممکن نہیں، اسی وجہ سے مکمل ٹریکر لاگ طلب کیا گیا ہے تاکہ گاڑی کی نقل و حرکت کے تمام مراحل واضح ہو سکیں اور برآمدگی آسان ہو۔

ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) امجد شیخ نے چند روز قبل تصدیق کی تھی کہ انٹرپول نے سندھ پولیس کو اس گاڑی کی برآمدگی کے حوالے سے خط ارسال کیا ہے، جس پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں جلد ہی یہ قیمتی گاڑی برآمد کر لی جائے گی۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !