اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی انکوائری رپورٹ مکمل، آج یا کل جاری ہونے کا امکان

 اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی انکوائری رپورٹ مکمل، آج یا کل جاری ہونے کا امکان

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے، جو امکان ہے کہ آج یا کل جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی، جس میں تین ڈی آئی جیز اور اے آئی جی لیگل شامل تھے، نے خودکشی، حادثاتی موت اور قتل کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس پی عدیل اکبر 2023ء سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ آئی جی بلوچستان نے ان کی منفی اے سی آر تیار کی تھی جبکہ ایک اور افسر نے بھی ان کے خلاف خصوصی رپورٹ جمع کروائی تھی۔

مزید بتایا گیا کہ انکوائری رپورٹ پولیس محکمے کے بجائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کی گئی ہے۔ ایس پی عدیل کے آپریٹر اور ڈرائیور کے بیانات الگ الگ ریکارڈ کیے گئے، تاہم دونوں کے بیانات میں کسی قسم کا تضاد سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر کے معالج کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا تاکہ ان کی ادویات کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ واقعے سے قبل وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جا رہے تھے اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر سے بھی رابطہ کیا تھا۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

اردو انسائیٹ صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتا ہے۔ ویب سائٹ استعمال کرنے سے آپ کوکیز کے استعمال سے اتفاق کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پرائیویسی پالیسی ملاحظہ کریں۔ Check Now
Accept !