حماس نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کی تصدیق، عالمی برادری سے اسرائیلی رویے پر نگرانی جاری رکھنے کی اپیل
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کی تصدیق کر دی ہے۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حماس امن کی کسی بھی کوشش کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے۔
تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ثالث اور بین الاقوامی فریقین اسرائیل کے طرزِ عمل پر گہری نظر رکھیں تاکہ وہ غزہ کے عوام کے خلاف جارحیت کا سلسلہ دوبارہ شروع نہ کرے۔