لاہور ایوانِ عدل سول کورٹ میں خوفناک آگ، اہم عدالتی ریکارڈ جل کر خاکستر
لاہور — ایوانِ عدل کی سول کورٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچویں منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث قیمتی عدالتی دستاویزات، ریکارڈ اور دیگر سامان جل کر راکھ بن گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہو سکا۔