نیپال کے ہاتھوں تاریخی شکست، ویسٹ انڈین کپتان عقیل حسین ٹیم پر برس پڑے

نیپال کے ہاتھوں تاریخی شکست، ویسٹ انڈین کپتان عقیل حسین ٹیم پر برس پڑے

West Indies captain Aqeel Hussain lashed out at the team after a historic defeat at the hands of Nepal.
 

شارجہ: نیپال کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان عقیل حسین نے اپنی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

عقیل حسین نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ کھلاڑیوں کو سمجھنا ہوگا کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، اگر آپ معیار پر پورا نہیں اترتے تو پھر خود احتسابی ضروری ہے۔ ان کے مطابق، "ہمیں آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کرنا ہوگا کہ کیا ہم واقعی انٹرنیشنل معیار کے کھلاڑی ہیں؟ صرف بڑے نام کافی نہیں، اصل امتحان موجودہ کارکردگی ہے۔"

ویسٹ انڈین کپتان نے نیپالی بیٹرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 174 رنز کا بڑا ہدف دیا، مگر ہماری بولنگ اور بیٹنگ دونوں توقعات پر پوری نہ اتر سکیں۔ خاص طور پر پاور پلے میں صرف 16 رنز پر دو وکٹوں کا نقصان ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب آئی سی سی فل ممبر ٹیم کے خلاف نیپال نے سیریز جیتی ہے۔ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیپال کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !