سپین کی بحریہ کا جہاز فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے غزہ کی جانب روانہ

 سپین کی بحریہ کا جہاز فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے غزہ کی جانب روانہ

Spanish Navy ship heads to Gaza to protect flotilla
Image: 

سپین کی بحریہ کا ایک جنگی جہاز دنیا کے تقریباً 45 ممالک سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کارکنوں اور پارلیمانی اراکین کو غزہ لے جانے والے فلوٹیلا قافلے کی حفاظت کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

یہ بات سپین کے وزیر خارجہ جوزمینیوئل الباریز نے جمعرات کو 'روئٹرز' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتائی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سپین نے بیلجیئم کی درخواست بھی قبول کی ہے تاکہ بیلجیئم کے شہریوں کو کشتی کے سفر کے دوران تحفظ فراہم کیا جا سکے، اور اسی طرح آئرلینڈ کے شہریوں کے لیے بھی حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمارا مشن واضح ہے، اور فلوٹیلا کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارا جہاز حفاظتی معاونت فراہم کرے گا۔ بیلجیئم کے علاوہ سپین دوسرے یورپی ممالک کے ساتھ بھی رابطے میں ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کے شہریوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فلوٹیلا ایک پرامن امدادی کارواں ہے، جس کا مقصد محصور اور بھوک زدہ غزہ کے عوام کی حمایت اور انسانی حقوق کے لیے اظہار یکجہتی ہے، اور یہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !