پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان عالمی "صمود فلوٹیلا" میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ یہ فلوٹیلا اسرائیلی محاصرے کو توڑنے اور فلسطینی عوام تک امداد پہنچانے کے لیے بحیرہ روم کے مختلف بندرگاہوں سے روانہ ہو رہا ہے۔
فلوٹیلا انتظامیہ کے مطابق اس قافلے میں درجنوں کشتیاں شامل ہیں جو اسپین اور تیونس سے غزہ کے لیے امداد لے کر جائیں گی۔ اس مشن میں 44 ممالک کے سیکڑوں کارکن اور رہنما شریک ہیں، جن میں معروف سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ اور پرتگالی سیاستدان ماریانا مورٹاگوا بھی شامل ہیں۔
پاکستانی وفد میں پانچ ارکان شامل ہیں، جو فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور عالمی سطح پر ان کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کے مقصد سے اس سفر میں شریک ہو رہے ہیں۔ "صمود" کا مطلب استقامت ہے، اور یہ قافلہ اسی عزم اور حوصلے کی علامت ہے
.jpg)

