ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ، خوراک اور صاف پانی کی فراہمی جاری

 
ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ

ملتان (پریس ریلیز) — ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن کے ترجمان کاشف بلوچ نے کہا ہے کہ تنظیم ہمیشہ کی طرح اس مشکل وقت میں بھی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تنظیم کے رضاکار سرگرم عمل ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

کاشف بلوچ کے مطابق، رضاکار متاثرین تک صاف پانی، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی پہنچانے میں دن رات مصروف ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو سہارا فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امدادی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے اور مزید ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کی جا رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

کاشف بلوچ نے عوام سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ان کے دکھ درد کو کم کرنے میں کردار ادا کریں۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

اردو انسائیٹ صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتا ہے۔ ویب سائٹ استعمال کرنے سے آپ کوکیز کے استعمال سے اتفاق کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہماری پرائیویسی پالیسی ملاحظہ کریں۔ Check Now
Accept !