غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے غیر قانونی اسرائیلی محاصرے کو توڑنے اور محصور فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے لیے ایک نیا امدادی فلوٹیلا اسپین کے شہر بارسلونا سے روانہ ہوگا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ علاقہ قرار دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اس بحری قافلے میں مشہور سوئیڈش سماجی کارکن گریٹا تھن برگ سمیت کئی بین الاقوامی کارکن شریک ہوں گے۔ قافلہ فلسطینی عوام کے لیے خوراک اور طبی امداد لے کر جائے گا۔
اعلان کے مطابق یہ سمندری قافلہ 4 ستمبر کو روانہ ہوگا، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ کتنے جہاز یا کشتیاں اس مشن کا حصہ ہوں گی اور دن کے کس وقت قافلہ روانہ ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ امدادی قافلہ ستمبر کے وسط تک غزہ کی پٹی تک پہنچ جائے گا۔
.jpg)
