مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر رنگ پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا سکے۔
ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی ریلے میں پھنسے ایک خاندان کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ متاثرہ خاندان نے ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوری امداد سے ان کی جانیں بچ گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام متاثرہ افراد محفوظ مقامات پر منتقل نہیں ہو جاتے۔
.jpg)