قومی کرکٹر آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

 

قومی بلے باز آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جرسی پہننا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں آصف علی نے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کلب اور لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ آصف علی نے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل اوقات، خصوصاً ورلڈ کپ کے دوران بیٹی کے انتقال کے غم میں ان کا ساتھ دیا اور حوصلہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ انشااللہ اپنے شوق کو جاری رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں حصہ لیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ آصف علی نے پاکستان کی نمائندگی 21 ایک روزہ اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کی، جبکہ ان کا آخری انٹرنیشنل میچ 2023 میں کھیلا گیا تھا۔


Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !