امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کے لیے بنایا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بینچ بھی تحلیل ہوگیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے بھجوا دی۔
سماعت کے دوران ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ جسٹس انعام منہاس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ سنگل بینچ کے بجائے لارجر بینچ ہی سنے گا اور فیصلہ بھی وہی کرے گا۔
اس سے قبل جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عدالتی حکم عدولی پر وزیراعظم اور کابینہ کو توہین عدالت نوٹس جاری کیے تھے، جس کے بعد کیس کو ان کی عدالت سے منتقل کرکے جسٹس انعام امین منہاس کے سامنے لگایا گیا تھا۔
تاہم اب جسٹس انعام امین منہاس نے بھی سماعت سے انکار کردیا ہے اور کیس لارجر بینچ کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا ہے۔
.jpg)
