چلاس میں پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر تباہ، 2 میجر سمیت 5 اہلکار شہید

 

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو میجرز سمیت عملے کے پانچ اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا اور ہُڈور گاؤں کے قریب صبح تقریباً 10 بجے فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ ہیلی کاپٹر تھکداس کینٹ سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر کریش لینڈنگ کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والوں میں پائلٹ ان کمانڈر میجر عاطف، کو پائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار سبحان مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیر اور نائیک عامر شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آرمی ایوی ایشن کی تربیتی پروازیں آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی اور بحالی مشنز کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بھی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تھور کے مقام پر فنی خرابی کے باعث کریش ہوا۔ ان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور تین ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے۔


Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !