امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے تجارتی محصولات صفر کرنے کی پیشکش اب غیر مؤثر ہوچکی ہے کیونکہ یہ اقدام کئی سال پہلے ہونا چاہیے تھا۔
ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ عام تاثر کے برعکس امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات یک طرفہ رہے ہیں۔ ان کے مطابق بھارت امریکا کو بڑی مقدار میں مصنوعات فروخت کرتا ہے جبکہ امریکا بھارت کو بہت کم چیزیں برآمد کرتا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت نے دیگر ممالک کے مقابلے میں امریکا پر سب سے زیادہ محصولات عائد کیے ہوئے ہیں، جس کے باعث امریکی کمپنیاں بھارتی منڈی میں اپنے مصنوعات فروخت کرنے میں مشکلات کا شکار رہتی ہیں۔ ٹرمپ نے اس صورتحال کو "مکمل طور پر یک طرفہ تباہی" قرار دیا۔
.jpg)
