طالبان کے وزیراعظم کے دفتر نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق متاثرہ افراد کے لیے ایک ارب افغانی (تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ) مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ لوگوں کے انخلا کے ساتھ ساتھ انھیں خوراک اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش مہیا کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
.jpg)
