انڈیا نے پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے متعلق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر الرٹس دیے

 

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق، انڈین وزارتِ خارجہ نے شدید بارشوں کے باعث بڑے ڈیمز سے پانی چھوڑنے پر پاکستان کو ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹس جاری کیے ہیں۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق، اسلام آباد کو گذشتہ ہفتے دریائے توی میں ممکنہ سیلاب کے تین انتباہات دیے گئے، جبکہ بدھ کو دریائے ستلج میں طغیانی کے خدشے پر بھی اطلاع دی گئی۔

اے پی کے مطابق ایک انڈین حکومتی عہدیدار نے کہا کہ یہ وارننگز "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر" جاری کی گئیں تاکہ پاکستان میں جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ یہ الرٹس سندھ طاس معاہدے کے تحت نہیں بلکہ سفارتی چینلز کے ذریعے بھیجے گئے۔

پاکستانی دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ 24 اگست کو انڈیا نے اسلام آباد میں اپنے سفارتخانے کے ذریعے ممکنہ سیلاب کی اطلاع دی۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، یہ وارننگ سفارتی چینلز سے موصول ہوئی جبکہ انڈیا معاہدہ سندھ طاس کے تحت انڈس واٹر کمیشن کے ذریعے ایسا کرنے کا پابند ہے۔

خیال رہے کہ انڈیا نے اپریل میں پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آبی امور پر دونوں ممالک کے درمیان رابطہ محدود ہو گیا ہے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !