خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں چھ سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین شہری زخمی ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، منگل کو ’انڈین سپانسرڈ‘ شدت پسندوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی ہیڈکوارٹر کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا اور قریبی سول انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
بیان میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ شدت پسند مارے گئے جبکہ لڑائی کے دوران چھ سکیورٹی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا
.jpg)
