غزہ کیلئے امدادی فلوٹیلا کے قریب دھماکے، اسرائیلی حملوں میں شدت

Explosion near aid flotilla to Gaza, Israeli attacks intensify
 

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب متعدد دھماکے اور ڈرون پروازوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اب تک جہازوں کے قریب کم از کم 11 دھماکے ہوئے جبکہ 9 کشتیوں کو فلیش بینگز کا نشانہ بنایا گیا، تاہم ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی ٹینکوں کے ساتھ بارود سے بھری ناکارہ فوجی گاڑیوں سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن حملوں کے نتیجے میں مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک اسرائیلی ٹینک کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !