ملتان: ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں گلوبل صمود فلوٹیلا کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ فلوٹیلا تقریباً 45 ممالک کے انسان دوست کارکنان پر مشتمل ہے جو غزہ کے مظلوم عوام تک بنیادی امداد پہنچانے کے عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر روانہ ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ان کارکنان کا عزم اور حوصلہ لائقِ تحسین ہے۔ ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن نے پاکستانی وفد کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے اس نیک مقصد میں کامیاب کرے۔
مزید کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے سفارتی اور عملی کردار کو مزید مؤثر بنائے تاکہ گلوبل صمود فلوٹیلا بحفاظت اپنے مشن میں کامیاب ہو سکے اور غزہ کے عوام تک امداد پہنچائی جا سکے۔
1/2We strongly expresses its full support for the @gbsumudflotilla. This flotilla consists of humanitarian activists from nearly 45 countries who have set out to deliver essential aid to the oppressed people of Gaza, putting their lives at risk for this noble cause. #H4H pic.twitter.com/5pBr0BV55a— Help For Human Organization® (@H4HORG) September 24, 2025
.jpg)
