اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دو ریاستی حل پر زور، سعودی عرب نے بھی مؤقف دہرایا

 
UN Secretary-General stresses two-state solution, Saudi Arabia also reiterates stance

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے واضح کیا ہے کہ مغربی کنارے میں ’بستیوں کی مسلسل توسیع‘ کا کوئی جواز پیش نہیں۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ اس کے ساتھ ساتھ ’الحاق کے بڑھتے ہوئے خطرے‘ اور ’آباد کاروں کے تشدد میں اضافے‘ کو بھی روکنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ مسئلے کا واحد حل وہ ہے جس میں دو آزاد اور خود مختار ریاستیں باہمی طور پر تسلیم کی جائیں اور وہ بین الاقوامی برادری میں مکمل طور پر ضم ہوں۔

انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ’ایک حق ہے، انعام نہیں‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ریاست سے انکار کرنا ہر جگہ انتہا پسندوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔‘

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اپنے رہنما محمد بن سلمان کی جانب سے خطاب کیا۔ انھوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر ایمانوئل میخواں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !