زیڈ 10 ایم ای: پاکستانی فوج کا نیا چینی ساختہ جنگی ہیلی کاپٹر جس کا موازنہ انڈیا کے ’امریکی اپاچی‘ سے کیا جا رہا ہے

 گذشتہ مہینے سوشل میڈیا پر دفاع سے وابستہ فورمز پر ایک چینی ساختہ Z-10ME (زیڈ ٹین ایم ای زیرو ٹو) ہیلی کاپٹر کی تصویر گردش کرتی دکھائی دی جو پاکستان میں کسی فائرنگ رینج پر کھڑا نظر آ رہا تھا۔


اس ہیلی کاپٹر کی کیننز ہیلمٹ ماؤنٹڈ سائیٹس کے ساتھ مربوط ہیں یعنی یہ ایک متحرک گن سسٹم ہے۔ جس سمت پائلٹ دیکھے گا، گنز خود بخود اسی سمت میں حرکت کریں گی

کئی افراد نے اسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنی تصویر قرار دیا جبکہ دیگر کا ماننا تھا کہ شاید یہ Z-10 ہیلی کاپٹر کا کوئی پرانا ورژن ہے جو ٹیسٹنگ کے لیے پاکستان آیا ہے۔


انھی قیاس آرائیوں کے بیچ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے چینی ساختہ زیڈ ٹین ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹروں کو پاکستان آرمی ایوی ایشن میں شامل کیے جانے کا باضابطہ اعلان کیا اور اس کے ساتھ ہی پرانے بیل AH-1F/S کوبرا ہیلی کاپٹروں کی جگہ جدید پلیٹ فارم متعارف کرانے کی ایک دہائی سے زائد طویل کوششیں بالآخر کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔


ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلی کاپٹر، ہر موسم میں دن اور رات کے کسی بھی وقت درست نشانہ لگا کر حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور جدید ریڈار سسٹمز اور جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر سسٹم سے لیس زیڈ 10 ایم ای فوج کی فضائی اور زمینی خطرات کا مؤثر اور بروقت جواب دینے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔


اس ہیلی کاپٹر کے پاکستان آرمی ایوی ایشن میں شامل ہونے کی تقریب کی صدارت فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنیچر (2 اگست) کو ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر جنرل عاصم منیر نے مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں زیڈ ٹین ایم ای ہیلی کاپٹرز کی فائر پاور کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !