" بات کرنی مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی "
تحریر: ثمینہ طاہر
اکثر دعوت نامہ زیادہ ترموبائل پر ہی موصول ہوجاتے ہیں، اس میں لوگ وقت کی بچت سمجھتے ہیں کہ کون جاکر دعوت نامہ بانٹیں، اب اتنی فرصت ہی کہاں! اتنے میں اور باقی کے کام کرلیں گے وغیرہ وغیرہ ۔ بس باقی اس سہولت نے رشتوں میں دوریاں بھڑھادیں ہیں۔
اگر کبھی کوئ عزیز بیمار ہے تو بھی فون پر ہی معلوم کرلیا جاتا ہے۔ اور اگر وقت ملا تو ضرور ملاقات ہوجاتی ہے، گھر بیٹھے سوداسلف کی آسانی مہنگا مل رہا ہے یا سستا بس ہمیں پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔چلو خیر ہے،ادھر نظردوڑائیں تو ماں باپ بھی اپنے اپنے موبائل پر لگے ہیں اور بچے بھی موبائل پر گیم کھیل رہے ہیں،کھانا بھی موبائل کے ساتھ تناول فرمارہے ہوتے ہیں،جب آنکھیں ابل پڑتی ہیں تو ڈاکڑ کی طرف دوڑتے ہیں،ارے دانہ نکل آیاِ؟ِ آنکھوں پر یہ کیا ہوا؟ ارے بھائ یہ موبائل کی کارستانی ہے گھنٹوں اس پر وقت صرف کرنے کا نتیجہ ہے۔۔۔ جناب۔۔!
بازار میں مال میں جہاں جاتے ہیں ایک کہ ہاتھ میں تو یہ لازمی ہوتا ہے۔
سارا دھیان اسی پر ہوتا ہے،جب چھن جاتا ہے تب سکون سے بیھٹتے ہیں۔بچے بھی کافی چالاک ہوتے جارہے ہیں، وقت سے پہلے دادا بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم سب اس کا استعمال درست رکھیں تو ہمیں کافی فائدے بھی مل سکتے ہیں، مثلاً بچیاں اپنی پسند کے ڈریس ڈزیزائن کرسکتی ہیں، کھانے کی رسیپیز سیکھ سکتی ہیں،گھر کی سجاوٹ میں حصہ لے سکتی ہیں ، اپنے بھائی بہن کی پڑھائی میں مدد کرسکتے ہیں، اور اپنی معلومات بھی مل سکتی ہیں کہ ہم اپنی صحت کے لیے کیا احتیاط کر سکتے ہیں۔ اگر بڑے بھی شامل ہوں تو موبائل سے نقصانات کم ہونگے، آپس میں ایک دوسرے کو وقت دے سکتے ہیں۔ 4 گھنٹے وقت ضائع کرنے کی بجاۓ اس وقت کودرست طریقہ سے استمعال کر سکتے ہیں۔ کچھ ہوش ہی نہیں ہوتا کیا ہورہا ہے ، کہاں بیٹھے ہیں؟ کیا دیکھ رہے ہیں؟پھر موبائل کو کوستے ہیں، ؟ بربادی کی اصل وجہ اس کا غلط اور بے جا استعمال ہے۔ چھٹیوں میں سب مل کر پکنگ منایا کرتے تھے، ایک دوسرے کے گھر خود مزاج پرستی کےلیے جایا کرتے تھے ،اب سب زدیادہ ترروکھے پیھکے رویہ رکھتے ہیں اب سبھی اعتدل کےساتھ رہیں،اس کا استعمال صحیح طریقہ سے کریں ورنہ بلاوجہ یہ جان کا عذاب بن سکتا ہے۔ ضرورِ موبائل رکھیں سائنسی دور ہے دنیا ترقی کر رہی ہے، اس کا درست طریقہ کار رہے، مگر لوگوں نے اس کوصرف عادت سی بنالی ہے، صحت خراب ۔ نیندیں حرام ۔ اخلاق سے ، ادب سے دور، یہی ہوگا اگر صرف وقت موبائل پر بلا ضرورت فضول وقت ضائع کریں گے۔
!!سنبھل جاہیے
اپنی ترقی کے لئے ملک کی بقا کے لئے ۔ جب آپ اس چھوٹی سی اہم بات پر غور کریں گے تو ضرور ایک دوسرے سے بات کرنے میں مشکل نہ ہو گی ۔ آوازیں نہیں دینی پڑیں گی۔
بھائی صاحب بس کرو صحت تباہ مت کرو!! اپنا مقام بناؤ، سوچ کا معیار بڑھاؤ، کھلی فضا میں جاؤ، فائدے حاصل کرو، ۔ تاکہ کہہ سکو کہ ہم نے موبائل سے بھی کچھ سیکھا ہے ۔
.jpg)