اقوام متحدہ کا اسرائیل سے این جی اوز پر پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ، مسلم ممالک کا غزہ کی صورتحال پر شدید تحفظات

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے این جی اوز پر پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ، مسلم ممالک کا غزہ کی صورتحال پر شدید تحفظات

UN calls on Israel to lift sanctions on NGOs, Muslim countries express strong concerns over the situation in Gaza

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) پر عائد کی گئی پابندیوں کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے اسرائیلی اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی امدادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں متعدد بین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات سمیت آٹھ مسلم ممالک نے غزہ پٹی میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان ممالک نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ غزہ میں عائد پابندیاں ختم کی جا سکیں اور امدادی راستے بحال ہوں۔

آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں غزہ میں بنیادی ڈھانچے، اسپتالوں اور طبی سہولیات کی فوری بحالی اور رفح کراسنگ کھولنے پر زور دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور طوفانوں نے غزہ کی انسانی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

مشترکہ بیان کے مطابق سرد موسم، زیرِ آب آئے خیمے، خوراک اور ادویات کی قلت نے انسانی جانوں کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ موسم کی شدت نے غزہ پٹی کی پہلے سے نازک صورتحال کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔


Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !