خوف کا عالم: جب ایک کاکروچ نے تل ابیب میں قیامت ڈھا دی
تحریر: محمد شاہ رخ فیروز قادری
تاریخِ انسانی کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ مادی طاقت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کبھی بھی اس نفسیاتی خوف کا مقابلہ نہیں کر سکتی جو اللہ تعالیٰ اپنے دشمنوں کے دلوں میں ڈال دیتا ہے۔ اس کی ایک جیتی جاگتی مثال 27 مئی 2023 کو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کی مشہور "ڈیزنگوف اسٹریٹ" پر دیکھنے کو ملی، جہاں ایک معمولی سے کاکروچ نے وہ ہلچل مچائی کہ پوری ریاست کی مشینری مفلوج ہو کر رہ گئی۔
واقعہ کی تفصیل: بین الاقوامی میڈیا (بشمول دی ٹائمز آف اسرائیل اور WION) کے مطابق، ہفتے کی شام ایک پرہجوم کیفے میں بیٹھی ایک یہودی خاتون کو اچانک اپنی میز کے نیچے ایک کاکروچ نظر آیا۔ اس عورت نے دہشت کے مارے ایسی چیخ ماری اور بدحواسی میں میز الٹ دی کہ پورے کیفے میں سناٹا چھا گیا۔ آس پاس بیٹھے یہودیوں کو لگا کہ شاید کوئی فلسطینی مجاہد کیفے میں گھس آیا ہے یا فائرنگ شروع ہو گئی ہے۔
خوف کا یہ عالم تھا کہ کیفے میں موجود لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنا شروع کر دیا اور لمحوں میں وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ یہودی ایک دوسرے کو کچلتے ہوئے ہوش کھو بیٹھے اور سڑکوں پر اندھا دھند بھاگنے لگے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس بھگدڑ میں شیشے لگنے سے کئی لوگ زخمی ہوئے اور ایک حاملہ خاتون کو صدمے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔
پولیس کا سرچ آپریشن: فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی کہ کیفے میں کوئی "فدائی مجاہد" گھس گیا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے اسرائیلی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ کافی دیر تک جاری رہنے والے مسلح سرچ آپریشن اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے معائنے کے بعد یہ شرمناک انکشاف ہوا کہ وہاں کوئی فلسطینی مجاہد نہیں تھا، بلکہ وہ صرف ایک کاکروچ تھا جس نے یہودیوں کے اوسان خطا کر دیے تھے۔
قرآنِ مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
اِذۡ يُوۡحِىۡ رَبُّكَ اِلَى الۡمَلٰۤئِكَةِ اَنِّىۡ مَعَكُمۡ فَثَبِّتُوا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ سَاُلۡقِىۡ فِىۡ قُلُوۡبِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوا الرُّعۡبَ فَاضۡرِبُوۡا فَوۡقَ الۡاَعۡنَاقِ وَاضۡرِبُوۡا مِنۡهُمۡ کُلَّ بَنَانٍؕ ۞
ترجمہ: "وہ وقت جب تمہارا رب فرشتوں کو وحی کے ذریعے حکم دے رہا تھا کہ: میں تمہارے ساتھ ہوں، اب تم مومنوں کے قدم جماؤ، میں کافروں کے دلوں میں رعب طاری کردوں گا، پھر تم گردنوں کے اوپر وار کرو، اور ان کی انگلیوں کے ہر ہر جوڑ پر ضرب لگاؤ۔" (سورۃ الانفال، آیت نمبر 12)
حوالہ جات:
The Times of Israel: (رپورٹ شائع شدہ: 28 مئی 2023 - "Cockroach in Tel Aviv cafe causes mass panic")
WION News: (Gravitas Report - "Israeli cafe patrons mistake cockroach for terror attack")
The Jerusalem Post: (رپورٹ: مئی 2023 - "Panic in Tel Aviv after cockroach sighting")
.jpg)