یورپی یونین نے گوگل کے خلاف غیر قانونی اے آئی ڈیٹا استعمال پر تحقیقات شروع کر دیں.png)
نیوز ڈیسک: یورپی یونین نے گوگل کے خلاف غیر قانونی طور پر اے آئ ماڈلز کی تربیت میں ڈیٹا استعمال کرنے کے الزام پر باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے پبلشرز اور یوٹیوب کے مواد کو بغیر اجازت اور بغیر معاوضے کے اپنے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت اور متعلقہ خدمات کے لیے استعمال کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تحقیقات کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا گوگل نے انٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسابقتی ماحول کو نقصان پہنچایا یا کسی طرح دیگر AI ڈویلپرز کے لیے مشکلات پیدا کیں۔ یورپی حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا گوگل کا یہ عمل مارکیٹ میں غیر منصفانہ برتری حاصل کرنے کی کوشش تو نہیں تھا۔
.jpg)