برطانیہ سے ملک بدر ہونے کے بعد یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا اسلام آباد پہنچ گئے

 عنوان: برطانیہ سے ملک بدر ہونے کے بعد یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا اسلام آباد پہنچ گئے

YouTubers Rajab Butt and Nadeem Naniwala arrive in Islamabad after being deported from the UK

برطانیہ سے بے دخلی کے بعد معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا برٹش ایئرویز کی پرواز BA-2161 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے۔

 دونوں شخصیات نے جہاز میں تصاویر بنا کر شیئر کیں جبکہ ان کے استقبال کے لیے ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بڑی تعداد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آمد کے بعد دونوں کی ایمیگریشن کارروائی مکمل کرلی گئی جس کے بعد وہ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

اسی دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کیسز میں دونوں کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی اور حکم دیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل احد کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ وہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوسکیں۔ عدالت نے دونوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کو گزشتہ روز برطانوی حکام نے ویزا منسوخ ہونے کے بعد ملک بدر کیا تھا، جبکہ ان کے پاس 2027 تک کا ویزا موجود تھا۔ رجب بٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانیہ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !