یومِ انسانی حقوق: دنیا بھر میں بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں توجہ کی متقاضی : کاشف بلوچ
آج یومِ انسانی حقوق کے موقع پر دنیا بھر میں انسانی وقار، آزادی اور انصاف کے بنیادی اصولوں کی تجدید کی جاتی ہے۔ لیکن افسوس کہ عالمی وعدوں کے باوجود انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں آج بھی جاری ہیں۔ فلسطین میں نہتے شہری ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، کشمیر میں بنیادی آزادیوں پر پابندیاں برقرار ہیں، بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور تشدد کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں، جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ تمام حقائق ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ انسانی حقوق کا تحفظ محض نعرہ نہیں بلکہ ایک مسلسل ذمہ داری ہے۔ اس دن کے موقع پر میں مظلوموں، پسے ہوئے طبقات اور اُن تمام انسانوں کی آواز بنتا ہوں جن کی آواز دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انسانی حقوق عالمگیر ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
.jpg)
