جامعہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں صفائی مہم، طلبہ کی بھرپور شرکت
جامعہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں آج ایگریکلچر والنٹیئر سوسائٹی اور سوسائٹی آف سوشل سائنٹسٹس کے زیرِ اہتمام صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد طلبہ میں ماحولیاتی آگاہی پیدا کرنا اور جامعہ کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا تھا۔
اس موقع پر مختلف سوسائٹیز کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور جامعہ کے مختلف حصوں میں صفائی کے کام سرانجام دیے۔ اس تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبہ کی موجودگی نے طلبہ کے حوصلے بلند کیے۔ ہم خصوصی طور پر کنوینیر ایگریکلچر, والنٹیئر سوسائٹی ڈاکٹر فواد ظفر,کو-کنوینیر حافظ امجد ,ایڈیشنل سینیئر ٹیوٹر ڈاکٹر عمر اکرم اور دیگر سوسائٹیز کے اراکین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مہم میں شامل ہو کر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
ایگریکلچر والنٹیئر سوسائٹی کے صدر اُلفت عباس نے کہا: "یہ صفائی مہم نہ صرف جامعہ کے ماحول کو خوشگوار بنانے کا ذریعہ ہے بلکہ طلبہ میں ذمہ داری اور شعور پیدا کرنے کا بھی ایک عملی قدم ہے۔"
سوسائٹی آف سوشل سائنٹسٹس کے صدر عبدالآحد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "ہماری کوشش ہے کہ طلبہ کو معاشرتی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے اور وہ عملی طور پر ماحول کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔"
ایگریکلچر والنٹیئر سوسائٹی اور سوسائٹی آف سوشل سائنٹسٹس آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہیں گی تاکہ جامعہ کا ماحول مزید خوشگوار اور صحت مند بنایا جا سکے
.jpg)