امریکہ کا اسرائیل میں 200 فوجی بھیجنے کا فیصلہ، غزہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر قائم

Admin

 امریکہ کا اسرائیل میں 200 فوجی بھیجنے کا فیصلہ، غزہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر قائم

US decides to send 200 troops to Israel, establishes civil-military coordination center to monitor Gaza ceasefire agreement


امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے 200 کے قریب امریکی فوجی اسرائیل بھیجے جا رہے ہیں۔ یہ اہلکار شراکت دار ممالک، غیر حکومتی تنظیموں اور نجی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ اسرائیل میں ایک "سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر" قائم کرنے جا رہی ہے، جو غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل، لاجسٹکل معاملات اور سکیورٹی امور میں تعاون فراہم کرے گا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے جنگ بندی معاہدے کی نگرانی اور فوجی کردار کے حوالے سے اس نوعیت کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے بعد اب بھی کئی اہم سوالات باقی ہیں، جن میں حماس کی غیرمسلح کاری، اسرائیلی افواج کا انخلا اور غزہ کے انتظامی ڈھانچے کا تعین شامل ہے۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق، نئی ٹیم جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور غزہ میں عبوری سول حکومت کی تقرری تک تمام مراحل کی نگرانی کرے گی۔ کوآرڈینیشن سینٹر میں تعینات 200 امریکی فوجی مواصلات، پلاننگ، سکیورٹی، لاجسٹکس اور انجینئرنگ کے ماہر ہوں گے۔

عہدیداروں نے واضح کیا کہ کسی بھی امریکی فوجی کو غزہ کے اندر نہیں بھیجا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے علاوہ دیگر ممالک کی افواج بھی کوآرڈینیشن سینٹر میں شامل ہوں گی، اور ان کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

دوسری جانب، بدھ کی رات صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

یہ معاہدہ مصر میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے نتیجے میں طے پایا، جس کے تحت صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی فریم ورک کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا:

“مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس کے تحت تمام یرغمالیوں کو جلد رہا کیا جائے گا، اور اسرائیل اپنی فوجوں کو طے شدہ حد تک واپس بلا کر پائیدار امن کی جانب پہلا قدم اٹھائے گا۔”


Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !