تحریکِ لبیک کا احتجاج: اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند، موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

Admin

 تحریکِ لبیک کا احتجاج: اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند، موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

Tehreek-e-Labbaik protest: Islamabad's entrance and exit roads closed, mobile internet service suspended

اسلام آباد میں تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ مذہبی جماعت نے 10 اکتوبر کو "لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ" کے نام سے اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کی کال دے رکھی تھی۔

وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ مراسلے کے مطابق، جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سے غیر معینہ مدت تک معطل رہے گی۔

ادھر ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، شہر میں ہر قسم کے احتجاج، دھرنے، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر حساس اور اہم تنصیبات کے قریب پرتشدد کارروائیوں کا خدشہ موجود ہے، اس لیے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !